مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت خارجہ کے اہلکار " لبید عباوی " نے اخبار الحیات کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی حکام کی موجودگي میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور جنوری کے اوائل میں ہوگاعراقی اہلکار نے کہا کہ یہ مذاکرات سلامتی کمیٹیوں کے ماہرین کی سطح پر ہونگے ۔ اور ان مذاکرات میں صرف عراقی مسائل اور مشکلات کو حل کرنے پر توجہ مرکوز رہے گی ایران اور امریکہ کے درمیان مسائل سےان کا کوئي تعلق نہیں ہوگا ۔ اس سے قبل عراق کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ عبد العزيز حکیم نے کہا تھا کہ عراق امریکہ اور ایران کے درمیان چوتھے دور کے مذاکرات کا میزبان ہوگا اور ہم تعمیری مذاکرات کے خواہاں ہیں ۔
آپ کا تبصرہ